ایشیا کپ سپر فور: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

[ad_1]

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسین طلعت نے بالترتیب 38 اور 32 ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 جبکہ دشمانتا چمیرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان چریتھ اسالانکا 20، کوشل پریرا 15، ونندو ہسارنگا 15، پتھم نسانکا 8، دشمانتا چمیرا 1 جبکہ کوشل مینڈس اور داسن شناکا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

چمیکا کرونارتنے 17 اور مہیش ٹھیکشانا 0 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes