تازہ ترین
جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، جنوبی افریقی بولرزکی ایک نہ چل سکی

Share It:

[ad_1]

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چاروں شانے چت کرکے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔

میزبان ٹیم نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

انگلش بلے باز فل سالٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر سنچری اسکور کی، یوں وہ انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے لیام لیونگسٹون کا 2021 میں بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ سالٹ نے اپنی اننگز میں 60 گیندوں پر 141 رنز جوڑے اور گراؤنڈ کو اپنی طوفانی بیٹنگ سے گونجتا رہا۔

ان کے ساتھ کپتان جوس بٹلر بھی جنوبی افریقی بولرز پر قہر ڈھاتے نظر آئے۔ انہوں نے محض 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور سالٹ کے ساتھ مل کر 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ جیکب بیتھیل نے 24 رنز جوڑے جبکہ ہیری بروک نے 21 گیندوں پر ناقابلِ شکست 41 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے جارحانہ آغاز ضرور کیا۔ اوپنرز ایڈن مرکرم اور رائن رکلٹن نے ابتدائی 22 گیندوں پر 50 رنز بنا کر انگلش باؤلرز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، مگر جوفرا آرچر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دونوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آرچر نے کمال کی بولنگ کرتے ہوئے صرف 25 رنز کے عوض 3 شکار کیے، جبکہ سیم کرن نے بھی 11 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوری جنوبی افریقی ٹیم انگلش بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ 146 رنز سے اپنے نام کیا، جو کسی بھی بڑی فتح سے کم نہیں۔ اب سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ اتوار کو ٹرینٹ برج میں ہوگا، جس کا کرکٹ شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول