Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجنی کانت کو فلمی دنیا میں 50 برس مکمل، مداح نے 5 ہزار سے زائد تصاویر سے مندر سجا دیا

Share It:

[ad_1]

تامل فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار رجنی کانت کے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کا مداحوں کی جانب سے پرجوش انداز میں جشن منایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارتک نام کے ایک مداح نے مدورائی میں سپر اسٹار کے نام پر بنے ’رجنی کانت مندر‘ کو ان کی 5,500 سے زیادہ تصاویر کے ساتھ سجا کر انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہونے کا انوکھے انداز میں جشن منایا۔ 

رجنی کانت کے اس ’ڈائی ہارٹ فین‘ نے اداکار سے اپنی گہری محبت اورعقیدت کا اظہار  کرتے ہوئے عبادت کے طور پر مندر میں لگی ان کی مورتی کو غسل بھی دیا۔

اس مندر کا افتتاح کچھ سال قبل کیا گیا تھا جس میں رجنی کانت کا 300 کلو وزنی بت ہے اور یہ اداکار کے مداحوں کے گہرے جذباتی تعلق اور نسل در نسل سپر اسٹار کی بے پناہ مقبولیت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 

ساؤتھ سنیما کے سپر اسٹار رجنی کانت نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1975 میں کیا تھا اور اسے آج تک کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ 74 سال کی عمر میں، سپر اسٹار رجنی کانت تامل سنیما کے صف اول کے اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول