Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا کی فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کو تنبیہ

Share It:

[ad_1]


واشنگٹن:

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر مسائل ہوں گے اور کارروائیوں میں تیزی آسکتی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈو کے دورے کے موقع پر دارالحکومت کوئیٹو میں میڈیا کو بتایا کہ امریکا نے ان ممالک کو آگاہ کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مزید مسائل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام ممالک کو بتایا ہے کہ اگر آپ لوگ اس سے تسلیم کرتے ہیں تو یہ سب جعلی ہے، یہ حقیقی نہیں ہے، اگر آپ نے یہ کیا تو آپ مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گی اکہ امریکی وزیرخارجہ نے ایکواڈور میں اپنے ہم منصب کے علاوہ صدر ڈینئیل نوباوا سے ملاقات کی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اس کا جواب ہوگا، اس سے جنگ بندی کے حصول میں مشکلات ہوں گی اور یہاں تک جو کارروائیاں ہو رہی ہیں اس میں تیزی آسکتی ہے جو ہم دیکھ چکے ہیں یا کم ازکم ان کارروائیوں کی کوششیں ہو سکتی ہیں۔

اسرائیل کے انتہائی اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی بحث پر رائے نہیں دوں گا لیکن یہ حتمی نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول