اولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ آج کی کارروائی میں 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا گیا، جبکہ استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے۔ گواہی دینے والوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes