Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برطانیہ میں پاکستانیوں نے ویزوں کا غلط استعمال کیا: ڈی جی ایف آئی اے

Share It:

چیئرمین راجہ خرم نوازکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔

ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور  نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک نے غیرقانونی آنے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا،  غیر قانونی طورپربیرون ملک جانے والے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال آذربائیجان وزٹ ویزے پرجانے والے7 ہزارپاکستانی واپس نہیں آئے، 580 پاکستانی بیلاروس گئے اور واپس نہیں آئے۔

انہوں نے بتایاکہ برطانیہ میں 10 ہزارپاکستانیوں نے اسٹوڈنٹس ویزے کا غلط استمعال کیا، 10 ہزارپاکستانی اسٹوڈنٹ ویزے پرگئے اوربیرون ملک پناہ مانگ لی، ملائیشیا اور ازبکستان کے ذریعے بھی نیا ہیومن اسمگلنگ کا روٹ سامنے آیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق 2025 میں بغیر دستاویزات جانے والے 39 ہزار 786 افرادکو آف لوڈکیاگیا، اسٹاپ لسٹ اور انٹرپول کے باعث 3 ہزار سے زائد افراد آف لوڈ ہوئے۔ْ

انہوں نے کہا لیبیا سے 175 پاکستانی گرفتارہوئے جن کو واپس لایا گیا ہے، منظم بھکاریوں میں75 فیصد کمی آئی، جعلی دستاویزت میں بھی31 فیصد کمی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول