تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کا میزبان پاکستان ہوگا، وزیراعظم

Share It:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کی طویل رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے۔ پاکستان کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں منعقد ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

وزیراعظم نے اس پیش رفت پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ امن، مکالمے اور دانش مندی کی فتح ہے۔

انہوں نے اپنے قائد میاں نواز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت مشکل حالات میں تدبر، دانش اور صبر کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں آج دنیا امن کے ایک عظیم دن کی گواہ بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دنیا نے امن کا ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور چین کے صدر شی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں بھرپور تعاون اور مشاورت فراہم کی۔

انہوں نے یورپ، برطانیہ اور پاکستان کے دیگر دوست ممالک کا بھی اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔

شہبا زشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج جو عزت اور وقار عطا کیا ہے، قومیں صدیوں اس کی تلاش میں رہتی ہیں۔ جنگ کے شعلوں کو روکنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا ۔ تاریخ ہمیشہ اس کردار کو یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی اور پوری پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی باعث فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عظیم اور بہادر فرزند فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر یہ تقریر نامکمل رہے گی۔ انہوں نے جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کے لیے شب و روز محنت کی، متعدد مشکل مراحل اور نشیب و فراز کے باوجود ثابت قدمی، مسلسل مشاورت اور کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں گزشتہ شب جنگ بندی کا اعلان ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر خلوص، استقامت اور دانش مندی کا یہ سفر جاری نہ رہتا تو دنیا میں امن کا خواب بکھر سکتا تھا اور جنگ مزید تباہی کا سبب بنتی۔

شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دن رات امن عمل کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے ایران کے حوالے سے اہم امور نہایت ذمہ داری اور لگن کے ساتھ انجام دیے۔

اس کے ساتھ انہوں نے وزارت خارجہ اور دیگر اداروں و محکموں کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنگ کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا اور عالمی معیشت متاثر ہوئی ، پاکستان کی معیشت پر بھی دباؤ آیا، تاہم پاکستانی قوم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بروقت فیصلوں اور پیش بندی کے ذریعے عوام کو مہنگائی کے ممکنہ اثرات سے بچانے کی کوشش کی، جس میں وزرائے اعلیٰ کا کردار بھی قابل ستائش رہا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن معاہدے کے نتیجے میں حاصل ہونے والے عالمی معاشی ثمرات کو بروئے کار لا کر ہر پاکستانی کی دہلیز تک ریلیف اور فوائد پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قیادت اس مقصد کے حصول تک کام جاری رکھے گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک اپنی ذمہ داری پوری نہ کر لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول