Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خدا کیلیے اپنے بال قربان کرنا بند کریں، علیزے شاہ کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

Share It:

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختصر بالوں کے بڑھتے ہوئے ٹرینڈ پر اپنی رائے دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شارٹ ہیئر اسٹائل کا رجحان گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی سے مقبول ہوا ہے، جس میں ہانیہ عامر، صحیفہ جبار، سجل علی اور صبور علی جیسی اداکارائیں نمایاں نظر آئیں۔

ماضی میں خود باب کٹ رکھنے والی علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں سے متاثر ہو کر بال نہ کٹوائیں کیونکہ شوبز شخصیات اکثر وگ یا ہیئر ایکسٹینشن استعمال کرتی ہیں، جبکہ عام لوگوں کو دوبارہ لمبے بال حاصل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے یہاں تک کہا کہ بہت چھوٹے بال کٹوانا ’خود کو نقصان پہنچانے‘ کے مترادف ہو سکتا ہے۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے یاد دلایا کہ یہی ٹرینڈ خود علیزے شاہ نے مقبول بنایا تھا جبکہ کچھ نے ان کے مشورے کو مثبت قرار دیا۔

کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور مبینہ کاسمیٹک سرجریز کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول