Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی لپیٹ میں

Share It:

[ad_1]

راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 38 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے اور صوبے میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3830 ہوگئی ہے۔

پشاور میں مختلف اسپتالوں میں 54 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں اور صوبے میں اب تک ڈینگی سے دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔  پشاور میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہونے سے میدانی علاقوں میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہاہے تاہم جن اضلاع میں موسم خشک سرد ہوگیا ہے وہاں ڈینگی کیسز میں کمی آئی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول