Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلمان خان کی نئی تصویریں وائرل، ممکنہ نئی فلم پر مداحوں کے تبصرے

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اداکار نے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو نئی شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں جنہوں نے چند ہی لمحوں میں مداحوں کی توجہ کھینچ لی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

سلمان خان نے تصاویر کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔ یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘

یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے سلمان کے فٹنس فلسفے سے جوڑا، جب کہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اداکار اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کے لیے اشارہ دے رہے ہیں۔

تصاویر میں سلمان خان دھوپ میں پسینے سے چمکتے بدن کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، بال جیل سے سیٹ ہیں اور ان کی باڈی لینگویج مکمل اعتماد ظاہر کرتی ہے۔ یہ مناظر نہ صرف ان کی انتھک محنت اور نظم و ضبط کا ثبوت ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ تین دہائیوں کے بعد بھی سلمان خان کی فٹنس اور جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔

ادھر بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تیز ہیں کہ سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان ایک بار پھر مشہور فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے عالمی سطح پر بے پناہ کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم کو انسانیت، محبت اور سرحد پار تعلقات کی علامت کے طور پر سراہا گیا تھا۔ اگر سلمان اور کبیر خان کی جوڑی دوبارہ بنتی ہے، تو یہ بالی ووڈ کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا فلمی کم بیک قرار دیا جا سکتا ہے۔

فی الحال مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ سلمان خان اپنی اگلی فلم یا ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ کے حوالے سے باضابطہ اعلان کب کرتے ہیں اور ان کی یہ وائرل تصویریں شاید اسی بڑی خبر کا پیش خیمہ ہوں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول