Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلمان خان کے شو بگ باس 19 کو قانونی دھچکا: دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 19‘ کو ایک نئی قانونی پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو گرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) نامی کاپی رائٹ لائسنسنگ فرم نے شو کے پروڈیوسرز کو دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔

کمپنی کا الزام ہے کہ ’بگ باس 19‘ کے پروڈیوسرز نے ’چکنی چمیلی‘ اور ’دھت تیری کی‘ سمیت کئی بالی ووڈ گانے شو میں استعمال کرنے سے پہلے ضروری پبلک پرفارمنس لائسنس حاصل نہیں کیا۔ پی پی ایل نے 19 ستمبر کو جاری کردہ نوٹس میں اینڈیمول شائن انڈیا، ڈائریکٹرز تھامس گوسیٹ، نکولس چزارین، اور دیپک دھر کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ قانونی نوٹس اس وقت موصول ہوا ہے جب شو اپنے عروج پر ہے، جس میں اشنور کور، ذیشان قادری، تانیا متل، آویز دربار سمیت کئی مشہور شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ پی پی ایل نہ صرف لائسنس فیس کی ادائیگی بلکہ دو کروڑ روپے کے ہرجانے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔

یہ معاملہ انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کاپی رائٹ قوانین کی پاسداری کو لے کر اہم بحث چھیڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ واقعہ دیگر ٹی وی پروڈکشنز کے لیے بھی ایک انتباه کا کام کرے گا کہ وہ میوزک کے استعمال سے قبل تمام قانونی تقاضوں کو پورا کریں۔

سلمان خان کی میزبانی میں چلنے والا یہ شو اس وقت اپنے 19ویں سیزن میں ہے اور اسے بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شوز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پروڈیوسرز اس قانونی چیلنج کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں اور کیا یہ معاملہ شو کے شیڈول پر اثرانداز ہوگا۔
 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول