Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ حکومت کا اسپورٹس کے 22 میگا ایونٹس کرانے کا اعلان

Share It:

[ad_1]

سندھ حکومت رواں ماہ کے آخری ہفتے سے جون 2026 تک صوبے بھر میں 22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹس منعقد کرائے گی۔

وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اِجلاس میں 35 ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں، سندھ گیمز 2026، تھر جیپ ریلی سمیت دیگر ایونٹس پر بھرپور بریفنگ دی گئی۔

رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں تائیکوانڈو، کراٹے اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے۔ نومبر میں پہلی بار دو روزہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ، 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز، فٹسال چیمپین شپ، کراچی اور دو روزہ کوہستان بل کارٹ ریس ٹھٹہ میں ہوگی،19 ویں سندھ گیمز جنوری 2026 اور فروری کے پہلے ہفتے  جیپ ریلی گھوٹکی میں ہوگی۔

اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، چیف انجینئر محمد اسلم مہر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، علی ڈنوگوپانگ سمیت دیگر شریک ہوئے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول