تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

Share It:

[ad_1]

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی کساد بازاری، افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح اور فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں مزید کمی کے خدشات نے سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں کو تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یو ایس ٹریژری سمیت دنیا بھر کے سینٹرل بینکس اور عمومی سرمایہ کاروں کی سونے میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے ذخائر محفوظ رکھنے اور ڈی ویلیوایشن کے نقصانات سے بچانے کے رحجان نے گولڈ کو محفوظ اور قیمتی دھات بنا دیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 37ڈالر کے بڑے اضافے سے 3ہزار 856ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو دوسرے دن 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 178 روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 6ہزار 778 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 725روپے کے اضافے سے 3لاکھ 48ہزار 746 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 4ہزار 776روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 4ہزار 94 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ ماہ اکتوبر میں دیوالی کی وجہ سے بھارت میں سونے کی ڈیمانڈ دگنا ہونے جیسے عوامل نے عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافے کا تسلسل برقرار ہے جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں اور پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں جو اب متوسط طبقے کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ متوسط طبقہ شادی بیاہ کے لیے سونے کے بجائے چاندی کے زیورات کی جانب مائل ہوگیا ہے تاہم سرمایہ کاری کے شعبے تجارت اور منافع کی غرض سے سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول