Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے امیر سے بھی ملاقات کریں گے

Share It:

[ad_1]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی طیارے پر سوار ہو کر امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

20 سے 30 منٹ کی اس ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہوں گے جس میں غزہ کی موجودہ صورت حال اور انسانی امداد کی تقسیم پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ قطر نے غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے گزشتہ دورِ حکومت میں بھی قطر نے طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات طے کرانے اور فوجیوں کے انخلا میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول