تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

وفاقی حکومت پر خیبرپختونخوا کے 4 کھرب واجب الادا ہیں، مشیر خزانہ

Share It:

[ad_1]


پشاور:

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کو جاری فنڈ سے متعلق دیے گئے اعداد وشمار سے اتفاق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وفاق پر خیبرپختونخوا کے 4 کھرب روپے واجب الادا ہیں اور اس میں دیگر واجبات بھی شامل ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں این ایچ پی کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسٹریٹ ٹرانسفرز میں ونڈ فال لیوی ابھی تک شامل نہیں کی گئی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پیٹرولیم پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی شامل نہیں کی گئی اور گیس پر عائد ایکسائز ڈیوٹی پر کبھی نظر ثانی نہیں کی گئی، تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی اب بھی وفاقی حکومت وصول کر رہی ہے حالانکہ زراعت صوبوں کو منتقل کی جا چکی ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد بھی ساتواں این ایف سی ایوارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، ضم شدہ اضلاع کو اس وقت بھی خصوصی گرانٹ دی جا رہی ہے جو دیگر خصوصی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقابلے میں کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع مختص بجٹ میں سے بھی سال25-2024 کے علاوہ، مکمل ادائیگی موصول نہیں ہوئی اور 2018 میں وعدہ کیے گئے 3 فیصد اضافی حصے یا 100 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز آدھے بھی نہیں ملے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اے آئی پی میں اب تک 700 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 168 ارب روپے موصول ہوئے ہیں، صرف اس سال ضم شدہ اضلاع کے جاری اخراجات کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد کم مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ساتویں این ایف سی کے نافذ نہ ہونے کی وجہ سے19-2018 سے اب تک اندازاً 1,375 ارب روپے کم موصول ہوئے ہیں اور بے گھر افراد(آئی ڈی پیز) کے لیے وعدہ کیے گئے 17 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی خیبر پختونخوا کو جاری نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے بجٹ سے آئی ڈی پیز پر 11 ارب روپے سے زائد خرچ کیے، امید ہے یہ تفصیل وفاقی حکومت کو مددگار ثابت ہوگی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شکر گزار ہوں کہ خیبر پختونخوا کو جاری کیے گئے فنڈز ریکارڈ پر لائے گئے، بہتر ہوگا کہ وزارت خزانہ دیگر صوبوں کا بھی مکمل ڈیٹا فراہم کرے تاکہ تمام صوبے آپس میں موازنہ کر سکیں کہ کس صوبے کو کیا ملا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت بتائے این ایچ اے کے ذریعے ہر صوبے میں کتنے کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور صوبوں کو فراہم کی جانے والی بجلی، گیس سبسڈی کی تفصیل بھی بتائیں، وفاقی حکومت نے 2010 سے اب تک ہر صوبے کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت کتنی رقم مختص کی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول