تازہ ترین
سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج

’ ٹیکس چوری ، اسمگلنگ کے باعث سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے‘

Share It:

[ad_1]

معروف ریسرچ انسٹیٹیوٹ اپسوس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے باعث مختلف اہم شعبوں میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے ٹیکس خسارے کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے جبکہ حکومت  غیر قانونی تجارت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرکےٹیکس وصولی کے بلند اہداف حاصل کر سکتی ہے۔

اس حوالے سے ہفتہ کو یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو موجودہ مالی سال کے پہلی ششماہی میں اپنے ہدف کے مقابلے میں 330 ارب روپے کی نمایاں کمی کا سامنا رہا ہے۔

یہ فرق معیشت میں بڑے پیمانے پر ریونیو کے نقصانات کی عکاسی کرتا ہے معروف تحقیقاتی ادارے اپسوس کی پانچ اہم شعبوں میں ٹیکس چوری سے متعلق تحقیق کے مطابق ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے باعث مختلف اہم شعبوں میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔

قانون کے سخت نفاذ  اور معیشت کو دستاویزی بنانے پر توجہ دی جائے تو معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے درکار مالی گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے جس کا باقاعدہ ٹیکس دہندگان اور دستاویزی کاروباری طبقے پر مزید بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

پاکستان میں غیر دستاویزی معیشت معاشی بحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ تقریباً 500 ارب روپے کے ٹیکس کا نقصان ہوتا ہے جبکہ غیر قانونی تمباکو کی تجارت میں  اسمگل شدہ اور بغیر ٹیکس ادا کی گئی سگریٹس شامل کی وجہ سے قومی خزانے کو مزید 310 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

ٹائرز، لبریکنٹس، فارماسیوٹیکلز اور چائے سمیت دیگر بڑی صنعتوں میں سالانہ مجموعی طور پر 200 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔

معاشی تجزیہ کار اسامہ صدیقی نے ٹیکس وصولی کے اہداف مکمل نہ ہونے اور ٹیکس چوری کے معاشی نقصانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ شعبے بڑی حد تک دستاویزی نظام سے باہر کام کر رہے ہیں۔

اس لیے اس بھاری ٹیکس چوری کا مالی دباؤ غیر منصفانہ طور پر محدود تعداد میں باقاعدہ ٹیکس دہندگان پر منتقل ہو جاتا ہے اور نتیجے میں ایک ایسا منفی چکر جنم لیتا ہے جس میں زیادہ ٹیکس چوری  مزید فروغ ملتا ہے اور تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

اسامہ صدیقی  کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا حل ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کے بجائے ٹارگٹ کرکے ٹیکس چوری کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے حکومت کو ان راستوں  کو بند  کرنا ہوگا جو ریونیو لیکیج کا سبب بنتے ہیں اور ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ اقدامات کو تیز کرنا ہوگا۔

اسامہ صدیقی نے مزید کہا کہ ریاست کو غیر دستاویزی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور اسمگلنگ کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ صرف موجودہ وسائل پر انحصار کیا جائےمختلف صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹمز کے غیر مؤثر نفاذ سے غیر قانونی تجارت کے خلاف حکومتی عزم کی کمی واضح ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مالیاتی استحکام کی راہ اس حکمتِ عملی سے مشروط ہے جس میں پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں کے بجائے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نظام میں لایا جائے ریگولیٹری نفاذ کو مضبوط بناکر غیر قانونی تجارتی نیٹ ورکس کا خاتمہ کرتے ہوئے بلند ٹیکس اہداف بھی ہنگامی اقدامات کے بجائے ترقی اور مساوات کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول