Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی

Share It:

[ad_1]

پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ جبکہ بارش معمول یا معمول سے کچھ کم متوقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر عارضی طور پر سردی کی ایک سے زائد لہر آ سکتی ہیں، لیکن پورے ملک میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ماحولیاتی تجزیوں کے مطابق، اس وقت بحرالکاہل کے استوائی علاقے میں کمزور سے درمیانے درجے کی ’’لانینا‘‘ کیفیت موجود ہے۔ تاریخی طور پر، لانینا کی موجودگی جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا، بشمول پاکستان، میں موسمِ سرما کے نظاموں کی شدت اور تعداد کو کم کرتی ہے۔

اس کے نتیجے میں مغربی ہواؤں کی سرگرمیوں میں کمی، شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں برفباری و بارش کی مقدار میں کمی، اور میدانوں میں نسبتاً معتدل درجہ حرارت دیکھنے میں آتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول