Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجگور میں نجی بینک پر مسلح افراد کی لوٹ مار کی کوشش ناکام، سی ٹی ڈی اہلکار شہید

Share It:

[ad_1]

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے ایک نجی بینک کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ڈکیتی کی یہ واردات ناکام بنا دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔

واقعے کے دوران مسلح افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے اس تبادلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایک اہلکار دور محمد شہید ہو گئے جبکہ دو راہگیر زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بینک سے کچھ رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے ان کی مکمل منصوبہ بندی ناکام ہو گئی۔

واقعے کے بعد مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں وسیع سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔

زخمی راہگیروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے یہ واقعہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر مزید سوالات اٹھا رہا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول