Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی

Share It:

[ad_1]

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 18.1 اوور میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز  36، صاحبزادہ فرحان 24، عثمان خان 12، نسیم شاہ 9، شاہین شاہ آفریدی 4، حسن نواز 3، کپتان سلمان آغا 2، فہیم اشرف 1 اور کم بیک کرنے والے بابر اعظم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش نے 4 جبکہ جورج لنڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیزاڈ ولیمز نے 2 اور لنگی اینگیڈی نے  1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جورج لنڈا 36، ٹونی ڈی زورزی 33، ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک 23، کپتان ڈونوون فریئرا 10، ڈیوالڈ بریوس 9، کوربن بوش 7، لیزاڈ ولیمز 3 اور میتھیو برٹزکے 1 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب 2 جبکہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول