کراچی (نامہ نگار) کراچی میں نیا ناظم آباد فلائی اوور (قلندریہ چوک) کے قریب دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے عبدالباری نامی شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اس وقت دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے لوگوں کو نکالا اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، جب کہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔



