گولارچی (نامہ نگار) گولارچی کے قریب لغاری سم کے قریب اے سی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 سالہ نوجوان فیصل میمن جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو تعلقہ سول اسپتال گولارچی منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



