تازہ ترین
کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

کراچی کی عدالت میں رجب بٹ پر تشدد: ’یہ صرف ٹریلر تھا‘

Share It:

[ad_1]

سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر یوٹیوبر ملزم رجب بٹ اور وکلا کے کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض علی سولنگی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کہ ہم نے یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اس نے نماز کی بے حرمتی کی تھی۔

معزز عدالت سے حکم نامہ لیکر حیدری تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔ یہ ملزم ایک سال سے غائب تھا، پی سی ایل میں نام آنے کے بعد اس نے حفاظتی ضمانت کرائی اور یہ یہاں پیش ہوا۔ جب یہ اپنے وکیل کے ساتھ داخل ہوا تو اس کے ساتھ تقریبا 15 یا اس سے زیادہ نامعلوم افراد تھے یا اس کے گارڈ تھے، وہ وی لاگ بناتے ہوئے آرہے تھے۔

ریاض سولنگی نے کہا کہ اس دوران انہوں نے ایک وکیل صاحب کو دھکا دیا، دھمکیاں دیں، سیلف ڈیفنس میں پھر اس کے ساتھ جو ہوا وہ سوشل میڈیا پر ہے۔ پہلی پیشی کے بعد اس نے وی لاگ بھی بنایا تھا جس میں اس نے کہا تھا کراچی کے وکیل ڈڈو، کچرا اور پان گٹکا کھانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا کے لیے وی لاگ میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے اور آج بھی وہی عمل دہرایا گیا، اگر ہم نے اس کے ساتھ کچھ کرنا ہوتا تو پہلے کرتے جب 19 دسمبر کو یہ پہلی آیا تھا تو وکلا نے اسے عزت دی، اجرک پہنائی تھی۔

’اس کے بعد اس نے وی لاگ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 19 تاریخ سے آج تک مجھے دھکی آمیز کالز آرہی ہیں۔ جس کی اطلاع کراچی بار ایسوسی ایشن کو کردی گئی ہے۔ جھگڑے کے دوران موبائل فون گرا یا ملزم کے گارڈز لے گئے اس کی بھی درخواست سٹی کورٹ تھانے میں دیدی ہے۔ ‘

کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار مزمل ایڈووکیٹ نے ایکپریس سے گفتگو میں کہا کہ بار نے نصیر احمد کلہوڑو کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر آج ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ملزم رجب بٹ کے وکیل نے بار کو اعتماد میں لیے بغیر عدالت سے رجوع کیا جو کہ غلط اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے وکیل کو چاہیے تھا کہ وہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا آگاہ کرتے۔ ملزم کے ساتھ گارڈز تھے، عدالت میں اس طرح آنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوتی، ملزم کے گارڈز نے وکلا کو دھکا دیا گالم گلوچ کی سوشل میڈیا پر سب نے دیکھا اور اس عمل کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مزمل ایڈوکیٹ نے کہا کہ اتنے لوگوں کو کس طرح اندر آنے دیا گیا اس کی بھی تحقیقات کررہے ہیں اور پھر جو بھی ملوث ہوگا اسکے کیخلاف کارروائی کریں گے۔ دوسری طرف یہ بھی لگ رہا ہے کہ ہماری ہڑتال کو ناکام بنانے کی یہ سازش کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریاض سولنگی ایڈووکیٹ نے بار کو درخواست دے دی ہے اس پر مکمل تحقیق کرنے کے بعد مقدمہ درج کرایا جائیگا، بار ان کے ساتھ ہے۔ سٹی کورٹ میں موجود وکلا نے بات چیت کے دوران کہا کہ کراچی بار اور سندھ کے وکیلوں کا یہ ٹریلر تھا۔ ملزم کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح وکیل کو گالی دینا تمام وکلا کو گالی دینے کے مترادف ہے۔ ہم وکیل پڑھے لکھے لوگ ہیں، کریم آف سوسائٹی ہیں آپ ان کی تذلیل کروگے تو ہم اس سے زیادہ آپ کی تذلیل کرینگے۔ ہم یہ کہں گے کہ ابھی تو یہ چھوٹا سا ٹریلر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو صرف شرٹ پھٹی تھی، جو تم میڈیا کے سامنے ڈرامہ کررہے ہو،  ہر جگہ پر یہ تمھاری کہانی نہیں چلے گی اور نہ تمھارا پیسہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا نہیں چلے گا کہ تم پندرہ بیس لوگوں کو لیکر آجاؤ اور کسی کو اغوا کرلو، یہ آپ کے لیے وارننگ ہے ملزم ہو ملزم بن کر رہو، آپ سنبھل جاؤ اور سدھر جاؤ۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول