تازہ ترین
ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی

کمپٹیشن کمیشن نے کاروباری اداروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

Share It:

[ad_1]

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ڈیلرشپ معاہدے اور استثنیٰ کے حصول کے بارے میں کاروباری اداروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کاروباری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلرشپ، ڈسٹری بیوشن، ایجنسی یا ہول سیل سے متعلق معاہدوں میں کمپٹیشن ایکٹ سے متصادم اور ممنوعہ شقوں کی موجودگی ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی قرار دی جائے گی۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ قوانین کے تحت کمیشن سے استثنیٰ (ایگزیمپشن) حاصل کیے بغیر اس نوعیت کے معاہدے ابتدا سے ہی غیرمؤثر تصور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ استثنیٰ کی درخواستیں بھی صرف ان معاہدوں کے لیے منظور کی جا سکتی ہیں جو کمپٹیشن (ایگزیمپشن) ریگولیشنز 2020 کے مطابق  اور پیداوار میں اضافے، تکنیکی و معاشی بہتری اور صارفین کے بہتر مفاد میں تصور ہوں گے۔

کمیشن نے کاروباری اداروں کو باور کرایا ہے کہ ایگزیمپشن کے آرڈر مشروط ہوتے ہیں تاکہ ایسے معاہدوں کو ٹرانسفر پرائسنگ، ناجائز منافع خوری یا صارفین کے مفادات کے خلاف استعمال نہ کیا جائے، ایسے معاہدوں میں ایگزیمپشن آرڈر کی تمام شرائط کی سختی سے پابندی ضروری ہے۔

اس حوالے سے کاروباری ادارے کمیشن کو کسی بھی ترمیم، مارکیٹ میں تبدیلی، کاروباری کارکردگی اور صارفین کو حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق باقاعدہ رپورٹس جمع کروانے کے پابند ہوتے ہیں۔

اگر کوئی ادارہ یا کمپنی استشنی کی شرائط کی خلاف ورزی کرے یا ایگزیمپشن کی مدت ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید نہ کروائے تو کمیشن کو کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت مجوزہ ایگزیمپشن آرڈر منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ ایسے ادارے کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

ایسی صورت میں مجوزہ کمپنی پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے یا سالانہ ٹرن اوور کےدس فیصد کے مساوی جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، ایگزیمپشن کی شرائط کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل سے متعلق شکایات کمپٹیشن کمیشن ویب سائٹ پر دستیاب شکایتی پورٹل پر یا تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول