Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہانگ کانگ؛ 31 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 44 افراد ہلاک اور 45 زخمی

Share It:

[ad_1]

ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع 8 فلک بوس رہائشی ٹاور میں سے چند میں ہونے والی آتشزدگی سے پورے علاقے میں دھوئیں سیاہ بادل چھا گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس رہائشی کمپلیکس میں آگ لگی وہاں کم از کم دو ہزار اپارٹمنٹس ہیں۔

فائر بریگیڈ کے بقول آگ کی شدت کے باعث فائر الرٹ کو پانچ درجے تک بڑھا دیا جو ہانگ کانگ میں ایمرجنسی کا سب سے بلند ترین درجہ ہے۔

فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے سیڑھیوں اور چیری پیکرز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے دوران 5 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران کم از کم 9 افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا جب کہ 35 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔

اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں 40 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ عمارتوں کے کچھ حصوں میں بانس کی اسکیفولڈنگ بھی لگی ہوئی تھی۔

جس کی وجہ سے رواں برس آگ لگنے کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ہے۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ خوفناک آگ کے باعث تائی پو روڈ کا ایک حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور بسوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول