وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری بحالی کے کاموں پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر پاکستانی عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی گئی، کیونکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ان آفات سے بار بار متاثر ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر نقصانات کے تخمینے کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ امداد اور بحالی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔



