Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، جامع رپورٹ جاری

Share It:


ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق رواں سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ​راولپنڈی میں رواں سیزن مشتبہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے۔ راولپنڈی ضلع بھر میں  16810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ​گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے ڈینگی کیس رپورٹ اور اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ سال 2025 میں تاحال ڈینگی سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔

​ویکٹر سرویلنس اور آپریشنز کے دوران صحت ٹیموں نے 58 لاکھ 8 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا جہا 183912 گھروں سے ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی۔ 

​مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 9 ہزار 162 لاروا تلف کیے گئے جبکہ ​ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر 4551 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ​ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پر 1562 مقامات کو سیل کیا گیا جبکہ 3550 چالان کیے گئے۔ 

علاوہ ازیں ​ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار 7 روپے  کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول