Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر سوزین خان کی ہیلووین پارٹی غیر اخلاقی حرکات، پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار

Share It:


لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور پولیس کو شور شرابے اور غیر اخلاقی حرکات کی شکایت پر کارروائی کرنا پڑی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول