Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے والی خواتین کس بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہیں؟

Share It:


ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواتین جو زیادہ مقدار میں الٹرا-پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں ان میں باول کینسر کی علامات ظاہر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ بھرپور مقدار مین الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں ان کے باول کے بڑھنے (جو کہ غیر کینسر زدہ ہوتے ہیں) کے خطرات واضح طور پر زیادہ ہوتے ہیں، جو کہ طویل وقت میں کینسر کا روپ دھار سکتے ہیں۔

جاما اونکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ کس طرح غذا باول میں ابتدائی تبدیلیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

تحقیق میں انہوں نے اوسطاً 45 برس کی 29 ہزار 105 خواتین کی نگرانی کی اور ہر چار برس میں فوڈ سروے کیے۔

سروے میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ یہ غذائیں کھاتی تھیں ان میں غذا نہ کھانے والی خواتین کے مقابلے مین غیر نقصان دہ رسولی ایڈینوما بننے کے امکانات 45 فی صد زیادہ تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول