Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سائنس نہیں مانتی مگر معجزات حقیقت ہیں، معروف امریکی ڈاکٹر نے سچے واقعات پر کتاب لکھ دی

Share It:



امریکی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر دوا استعمال کرنے کے ساتھ معجزے پر یقین رکھا جائے تو صحت والی لمبی زندگی مل سکتی ہے۔

امریکی معالج اور فوکس نیوز کے سینئر میڈیکل اینالسٹ ڈاکٹر مارک سیگل نے اس حوالے سے اپنی ایک کتاب ’ہمارے ساتھ ہونے والے معجزات‘ لکھی، جس میں انہوں نے طب اور معجزات کے حقیقی واقعات تحریر کیے ہیں۔

ڈاکٹر سیگل کے مطابق کتاب میں پیش کیے گئے تمام واقعات حقیقی ہیں اور ان کا مشاہدہ کرنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ زندگی کے مشکل ترین لمحوں میں کبھی کبھار ایسے عوامل بھی کام کرتے ہیں جن کی سائنسی حقیقت نہیں ہے۔

ڈاکٹر سیگل نے بتایا کہ اُن کے والد کی عمر 102 اور والدہ کی عمر 100 سال تھی اور دونوں کے درمیان محبت تھی جبکہ وہ معجزے پر یقین رکھتے تھے جس کی وجہ سے دونوں بھرپور زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہوئے۔

انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ’معجزے پر یقین ہو تو مریض کوما سے واپس ناممکن بیماری کو شکست بھی دے دیتا ہے اور ایسا کئی بار ہوا ہے‘۔

ان کے مطابق 70 فیصد سے زائد ڈاکٹر مذہب اور معجزات پر یقین رکھتے ہیں، مگر یہ یقین اکثر طبی عمل میں نظر نہیں آتا اور وہ خواہش رکھتے ہیں کہ معجزے پر یقین رکھنے کے عمل کو پروان چڑھایا جائے۔

ڈاکٹر سہگل نے اپنی کتاب میں ایک نومولود بچے کے دل کا مسئلہ بیان کیا اور بتایا کہ اُس کا فوری آپریشن کرکے جان بچائی گئی تاہم حالت خراب ہونے کی وجہ سے اُس کا بچنا ممکن نہیں تھا البتہ اُس کے والدین کو روحانیت اور معجزے پر یقین تھا تو اُس کی جان بچ گئی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ مثال ظاہر کرتی ہے کہ کبھی کبھار غیر متوقع رہنمائی یا معجزے پر یقین سے بھی زندگی بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں معجزات کا تذکرہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنی زندگیوں میں موجود چھوٹے بڑے معجزات کو پہچانیں، خاص طور پر ایسے دور میں جب دنیا بے چینی، تقسیم اور اضطراب پھیلا ہوا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول