Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Share It:

[ad_1]

پاکستان ریلویز نے سندھ میں کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر اور سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ ریلوے نے سی ایم سندھ کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی کامیاب اَپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کا جامع ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا۔

رواں ماہ روہڑی اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور روہڑی اَپ گریڈیشن منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد سندھ حکومت جبکہ 50 فیصد پاکستان ریلوے برداشت کرے گی۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن آئندہ سال جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اَپ گریڈیشن کے بعد روہڑی اسٹیشن ملک کے جدید ترین اور بہترین ریلوے اسٹیشنز میں شامل ہوگا۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 20 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے جس کے باعث سہولیات میں بہتری ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

وزیرِ ریلوے نے روہڑی اسٹیشن کو پاکستان ریلوے کے ایک اہم جنکشن کے طور پر مزید مؤثر بنانے کا اعلان بھی کیا۔

پاکستان ریلوے نے سکھر ریلوے اسٹیشن کو بھی اس کی اصل تاریخی اور جمالیاتی حالت میں اَپ لفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکھر ایکسپریس کے ریکس کی ریفربشمنٹ اور اَپ گریڈیشن بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے روہڑی منصوبے اور دیگر ترقیاتی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ غیر محفوظ (Unmanned) ریلوے کراسنگز کو محفوظ (Manned) بنانے پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تفصیلی توجہ کی یقین دہانی کروائی گئی۔

وزیرِ ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

اسی طرح، مسافروں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ ریلوے نے واضح مؤقف دیا ہے کہ فوڈ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول