Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے، نقل مکانی میں درپیش مشکلات کا نوٹس

Share It:



وزیراعظم نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے اور نقل مکانی میں درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی  وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی جس کا اہم اجلاس اسی ہفتے ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ادارے آئی او ایم کی جانب سے مہاجرین کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کسی بھی شہری کا محفوظ سفر کرنا ایک اہم معاملہ ہے، حالیہ دنوں میں دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔ ایسے لوگوں کو بھی آف لوڈ کیا گیا جن کے پاس قانونی ویزے تھے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی لوگوں کی محفوظ مائیگریشن کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گیاور کمیٹی کا اہم اجلاس اسی ہفتے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخری تک ہم ان مشکلات کے حل کے لیے تجاویز تیار کر لیں گے، محفوظ نقل مکانی سب کا بنیادی حق ہے اور ان کو محفوظ بنایا جائے گا۔

آئی او ایم کی پاکستان میں چیف آف مشن میو سیتو کا کہنا ہے کہ ہجرت لوگوں، امکانات اور ترقی کی کہانی ہے۔ جب نوجوانوں کو درست معلومات، اخلاقی راستے، اور ہنر پر مبنی مواقع تک رسائی حاصل ہوتی ہے تو وہ محفوظ راستے اختیار کرنے کے لیے بااختیار ہوتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی مدد کرنے کے عزم، خاندانوں کو محفوظ اور انفرادی ترقی کے لیے متحرک بنانا ضروری ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول