تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

آسٹریلیا؛ حملہ آور کو پکڑنے والے مسلم نوجوان پر لاکھوں ڈالرز انعامات کی بارش

Share It:

[ad_1]

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اپنی جان پر کھیل کر دہشت گرد حملہ آور کو قابوکرنے والے شامی نژاد مسلم احمد الاحمد پر انعامات کی بارش شروع ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کو پکڑنے والے مسلم پھل فروش انٹرنیشنل ہیرو بن گیا۔ جس کی جرات و بہادری کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

احمد الاحمد کی ستائش امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی و آسٹریلوی وزیراعظم سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے بھی کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی لوگوں کی جان بچائی، یہ حقیقی بہادری کی مثال ہے۔

تاہم اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے معروف امریکی ارب پتی تاجر نے احمد الاحمد کی دلیری کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پھر میڈیا گفتگو میں کہا کہ اگر کوئی اس بہادر شخص کے بارے میں مصدقہ اطلاع دے سکے تاکہ انعام پہنچایا جاسکے۔

چند ہی گھنٹوں بعد امریکی تاجر اسپتال پہنچ گئے اور احمد الاحمد سے ملاقات کی اور انعام دینے کا وعدہ کیا۔

بات صرف یہیں پر نہیں رکی بلکہ احمد الاحمد کی جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن فنڈ ریزنگ مہم بھی چلائی گئی جس میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع کی جا چکی ہے۔

حملہ آور کے گولی سے زخمی ہونے والے احمد الاحمد کے لیے یہ رقم علاج اور روشن مستقبل کے لیے مختص کی جائے گی۔ 

حملے کو روکنے کی کوشش میں احمد الاحمد کے بازو اور ہاتھ میں گولیاں لگی تھیں اور سینٹ جارج اسپتال میں سرجری بھی کی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کے بقول احمد الاحمد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن وہ اب بھی زیر علاج ہیں جہاں ان کے مزید آپریشنز کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہودیوں کی ایک تقریب میں دو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ایک حملہ آور 50 سالہ ساجد اکرم ہلاک جب کہ اس کا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی گرفتاری احمد الاحمد کی بہادری اور دلیری کے باعث ممکن ہوئی تھی۔

واقعے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول