Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیتھن لائن نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا، براڈ کے ریکارڈ پر نظریں مرکوز

Share It:

[ad_1]

آسٹریلوی تجربہ کار اسپنر نیتھن لائن نے ہم وطن فاسٹ بولر گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں نیتھن لائن اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بولر بن گئے۔

نیتھ لائن نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا جن کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد 563 ہے جبکہ نیتھن لائن کی وکٹوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔

نیتھن لائن نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شین وارن کے پاس ہے جنہوں نے 708 وکٹیں حاصل کیں۔

نیتھن لائن مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ شین وارن دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 704 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے انیل کمبلے 619 اور انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ 604 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول