تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

غریب نوجوان کی انسٹاگرام پر اپنی تخلیق پیش کرکے ماہانہ لاکھوں ڈالر کمائی شروع

Share It:

[ad_1]

کبھی لان کی گھاس کاٹنے کے لیے لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے والا ایک عام سا لڑکا آج امریکا میں ای کامرس اور تھری ڈی پرنٹنگ کی دنیا کا ابھرتا ہوا نام بن گیا۔

اگر آپ ذہین ہیں اور منفرد چیزیں تخلیق کرنے کی قدرتی صلاحیت سے مالامال ہیں تو یقین جانیں ایک دن خود بھی دولت سے مالا مال ہوجائیں گے۔

ایسا ہی ایک کرشمہ امریکا کے 18 سالہ مائیکل سیٹرلی کے ساتھ پیش آیا جس نے ایک نہایت سادہ مگر تخلیقی خیال سے ایسی کامیابی حاصل کی ہے جو ہزاروں نوجوانوں کے لیے نمونہ بن گئی۔

اس کہانی کا آغاز انسٹاگرام کی ایک مختصر مگر غیر معمولی ویڈیو سے ہوا۔ ویڈیو میں مائیکل ایک خاص ہولڈر کے ذریعے ڈاکٹر پیپر کا کین پیتا نظر آتا ہے۔

مائیکل سیٹرلی جیسے ہی ایک کین ختم کرتا ہے اچانک دوسرا کین سامنے آ جاتا ہے اور ہولڈر کو ہلکا سا جھٹکا دیتا ہے، جس سے پہلا کین ایسے اچھل کر دور جاتا ہے جیسے کوئی گولی فائر ہو گئی ہو۔

پھر وہ دوسرا کین پینا شروع کر دیتا ہے اور اس کے بعد تیسرے کین کی باری آتی ہے اور پہلی کی طرح دوسرا کین بھی ہوا میں فائر ہوجاتا ہے۔ بس یہی منظر سوشل میڈیا پر دھماکہ کر گیا۔

اپنے تخلیق کردہ اس ہولڈر کو اس نے “ٹیکٹیکل ری لوڈر” کا نام دیا اور یہی ویڈیو انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد ویوز لے گئی۔

ابھی اس کہانی کا دوسرا اور نہیات کارگر ثابت ہوانے والا حصہ باقی ہے۔ یہ وڈیو محض چند دن کی شہرت تک محدود نہیں رہی بلکہ اسی نے مائیکل کے کاروبار “کروز کپ” کی بنیاد رکھ دی۔

یہ کمپنی تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار کردہ منفرد ایکسسریز فروخت کرتی ہے، جن میں سب سے مقبول یہی مشروب ہولڈر ہے۔

صرف نومبر 2025 میں مائیکل نے 3 لاکھ ڈالر سے زائد فروخت کی، یہ اعداد و شمار شاپی فائی ڈیٹا سے سامنے آئے ہیں۔ یوں ایک سادہ سا خیال چند ہی مہینوں میں ماہانہ لاکھوں ڈالر کمانے کا ذریعہ بن گیا۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ ہائی اسکول میں ڈیزائن کلاس کے دوران مائیکل نے تھری ڈی پرنٹنگ سیکھی اور یہی ٹیکنالوجی اس کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں مائیکل نے بتایا کہ صرف 100 ڈالر میں تھری ڈی پرنٹر خریدا، 20 ڈالر میں خام مال اور اب مصنوعی ذہانت سے ڈیزائن بنانا بھی آسان ہوگیا ہے۔

جیسے جیسے مانگ بڑھتی گئی مائیکل کا گھر ہی ایک چھوٹی فیکٹری بن گیا جہاں تہہ خانے میں پرنٹرز ہیں تو ڈائننگ روم میں پیکنگ کا سامان اور بیڈروم میں فوٹوگرافی ہورہی ہے۔

بعد ازاں اس نے ایک گودام منتقل ہو کر کام شروع کیا، جہاں اب 130 سے زائد تھری ڈی پرنٹرز چل رہے ہیں۔ اس کا اگلا ہدف 2026 تک فولاد سے بنی مصنوعات تیار کرنا ہے۔

مائیکل سیٹرلی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ کے پاس کوئی خیال ہے، تو انتظار مت کریں۔ اسے فوراً حقیقت بنائیں۔ پہلی بار ناکامی ہو سکتی ہے مگر وہی ایک لمحہ پوری زندگی بدل سکتا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول