تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

غزہ؛ ٹھٹھرتی رات میں ننھے محمد کی ماں کی آغوش میں جمتی ہوئی سانسیں ہمیشہ کیلیے بند

Share It:

[ad_1]

خیمے کے ایک کونے میں بیٹھی ایمان ابو الخیر کی آنکھیں سوجی ہوئی ہیں، ہاتھ کانپ رہے ہیں اور سینے سے لگی ایک چھوٹی سی تھیلی میں اس نومولود کے کپڑے ہیں جو صرف 14 دن جی سکا۔

یہ کہانی اس دکھیاری ماں ایمان ابو الخیر کی ہے جس نے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو میں اپنا لہو روتا دل کھول کر رکھ دیا۔

غزہ کی یخ بستہ رات نے نہ صرف ایمان کے صرف 14 دن کے بچے کی سانسیں چھین لیں بلکہ ایک ماں سے جینے کی آخری امید بھی۔

ایمان خان یونس کے مغرب میں واقع الماواسی کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہیں جہاں بارش کا پانی خیموں میں جمع رہتا ہے اور سرد ہوا ٹینٹ کے ہر شگاف سے اندر گھس آتی ہے۔

14 دن قبل ہی اس خیمے میں خوشیاں قلقاریاں لے رہی تھیں اور ننھا محمد، امید بن کر آچکا تھا جو نہ تو بیمار تھا نہ ہی کمزور و لاغر۔

بس سردی، وہ سردی جس کے سامنے ماں کی ممتا، باپ کی بے بسی اور خیمے کا مضبوط کپڑا سب بے اثر ہو گئے تھے۔

ایمان ابولخیر نے روتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے بچے کو خود لوریاں سنا کر رات گئے سلایا تھا لیکن جب درمیانی رات جاگی تو ننھے محمد کا نازک بدن برف کی طرح ٹھنڈا تھا۔

بے بس و لاچار ماں نے مزید بتایا کہ میرا بچے کے ننھے ننھے ہاتھ و پاؤں اکڑ چکے تھے اور اجلا سفید رنگ پیلا پڑ چکا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میرے بچے کی گرم سانسیں، ٹھٹھرتی سردی میں جم چکی تھیں۔ زندگی ننھے سے ہاتھ سے اپنا دامن آہستہ آہستہ چھڑا رہی تھی اور میں کچھ نہ کرپائی۔

ایمان کے بقول وہ رات معمول کی راتوں سے زیادہ اندھیری تھی، آسمان سے موسلا دھار بارش جاری تھی اور کسی سواری کا دور تک بھی پتا نہیں تھا۔

بچے کے غم میں سسکتی ماں نے مزید بتایا کہ محمد کے والد کسی سواری کی تلاش میں سڑک پر مارے مارے پھرتے رہے لیکن قسمت بھی ہم سے روٹھ چکی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں خیمے میں اپنے بچے کو سینے سے لگائے کسی معجزے کی منتظر رہی۔ صبح جانوروں کو لے جانے والی گاڑی ملی اور ہم اسپتال پہنچے۔

ایمان نے روتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز کے یہ الفاظ ہم پر قہر بن کر ٹوٹے کہ ’’آپ نے آنے میں بہت دیر کردی‘‘۔ میرے محمد کی آنکھوں میں زندگی کا آخری چراغ بہت پہلے ہی بجھ چکا تھا۔

ڈاکٹروں نے ننھے پھول کے مرجھانے کی وجہ شدید سردی کے باعث جسمانی درجہ حرارت میں خطرناک کمی یعنی ہائپوتھرمیا کو بتایا۔

کل تک جس خیمے میں محمد کی پیدائش پر خوشی تھی آج وہ سناٹے سے بھرا ہے۔ دو سالہ بہن مونا کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے بس وہ بار بار پوچھتی ہے “امی، میرا بھائی کہاں ہے؟

ننھی مونا کا ہر سوال ماں ایمان کے دل پر خنجر بن کر اترتا ہے۔ انھوں نے صحافی سے سوال کیا کہ ہمارے بچوں نے کون سا جرم کیا ہے؟ ہمارے بچے بموں سے مرے، بھوک سے مرے، اور اب سردی سے مر رہے ہیں۔ میرا بچہ پہلا نہیں تھا، اور شاید آخری بھی نہیں ہو گا۔

غزہ میں یہ صرف ایک بچے کی اندوہناک موت کا قصہ نہیں بلکہ یہ اسرائیلی جنگ، محاصرے اور بے حسی کا نوحہ تھا جو غزہ کے بچوں کو ایک ایک کر کے نگل رہا ہے۔

صرف رواں ماہ ہی سردی سے اپنی جانیں گنوانے والے بچوں کی تعداد چار ہو چکی ہے۔ غزہ میں خیمے، گیلا بستر، ٹھنڈی زمین اور بند راستے موت کا کنواں بن چکے ہیں اور دنیا بے حسی کی چادر اوڑھے مزے میں ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول