Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

طالبان کا بڑا دعویٰ مسترد، اقوام متحدہ نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی بے نقاب کر دی

Share It:


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک تازہ رپورٹ میں طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی۔

رپورٹ میں طالبان کے مؤقف کو ’’ناقابلِ اعتبار‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک تیزی سے افغانستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب سمجھنے لگے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی 16ویں رپورٹ کے مطابق طالبان مسلسل اس بات سے انکار کرتے رہے ہیں کہ افغانستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی موجودگی ہے یا وہاں سے سرحد پار حملے کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ دعویٰ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ، ترکستان اسلامک پارٹی اور دیگر شدت پسند گروہ افغانستان میں موجود ہیں اور بعض گروہوں نے افغان سرزمین کو بیرونی حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق القاعدہ طالبان کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور کئی افغان صوبوں میں اس کی موجودگی برقرار ہے، جہاں اسے تربیت اور تنظیم نو کے مواقع میسر ہیں۔ دوسری جانب داعش خراسان کو طالبان کا اہم مخالف قرار دیا گیا ہے، جس کے خلاف کارروائیوں کے باوجود گروہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں ٹی ٹی پی کو علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ گروہ افغان محفوظ ٹھکانوں سے پاکستان میں حملے کر رہا ہے اور 2025 کے دوران پاکستان میں اس کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بعض اندازوں کے مطابق رواں سال اب تک 600 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے اندر بعض عناصر ٹی ٹی پی کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں اور تاریخی روابط کے باعث طالبان کی جانب سے اس گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں سرحدی جھڑپیں، جانی نقصان اور تجارت میں خلل پیدا ہوا۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں شدت پسند گروہوں کی مسلسل موجودگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول