Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت میں نوبیاہتا جوڑا ٹرین سے گر کر ہلاک؛ علاقے میں کہرام مچ گیا

Share It:


بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آنے والے ایک دل خراش حادثے نے فضا کو سوگوار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنا جیون شروع کرنے والا نوبیاہتا جوڑا ایک حادثے کا شکار ہوکر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سوگیا۔

یہ حادثہ چلتی ٹرین میں پیش آیا جب جوڑا دروازے پر کھڑا تھا اور خوش گپیوں میں مصروف تھا۔ اسی دوران دونوں کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گر گئے۔

ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی دونوں مسافروں کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

ریلوے پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ سمہاچلم اور 19 سالہ بھوانی کے نام سے ہوئی۔ جو آندھرا پردیش کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

ضروری کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ سمہاچلم تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں کیمیکل فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

بھوانی بھی شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ رہنے حیدرآباد آئی تھی جہاں دونوں افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول