Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت میں تیز رفتار ٹرین نے 8 ہاتھیوں کو کچل دیا

Share It:


بھارتی ریاست آسام میں ہاتھیوں کا جھنڈ ریلوے پٹڑی عبور کرنے کی کوشش میں تیز رفتار ٹرین کے سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائے لیکن ہاتھیوں کو نہیں بچا سکا۔

تیز رفتار راجدھانی ایکسپریس ہاتھیوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی اور انجن سمیت 5 بوگیاں پٹڑیاں سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

البتہ اس افسوسناک حادثے میں 8 ہاتھی ہلاک اور ہاتھی کا ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ رات 2 بجے پیش آیا تھا۔

ہاتھی کے زخمی بچے کو جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ ٹرین جس ٹریک پر سے گزر رہی تھی وہ جنگل کے قریب ہے اور مختلف جانور ٹولیوں کی شکل میں اکثر یہاں سے گزرتے رہتے ہیں۔

انسانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور جنگلات کے کٹاؤں نے جنگلی حیات کے لیے زمین تنگ کردی ہے اور محفوظ جگہ منتقلی کے دوران یہ جانور ایسے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول