Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کیلیے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری دے دی

Share It:



نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے دی جانے والی سب سے زیادہ بولی کی منظوری کی سفارش کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ (پی سی بورڈ) کا246 واں اجلاس بدھ کو وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں بورڈ کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے 135 ارب روپے کی بولی دی گئی ہے جس کے لیے 100 ارب ریفرنس پرائس مقرر کی گئی تھی۔

بورڈ نے جائزہ لینے کے بعد اجلاس میں عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پیش کردہ بولی کی پیشکش کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی سفارش کردی۔

 بورڈ نے بولی کی رقم پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مالیاتی مشیر اور نجکاری کمیشن کی ٹرانزیکشن ٹیم سمیت لین دین میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے لین دین کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری کی قیادت کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی اب پی آئی اے کیلئے دی گئی سب سے زیادہ بولی کی منظوری دے گی جس کے بعد حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول