تازہ ترین
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

طالبان حکومت میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز ہوسکتی ہے؛ اقوام متحدہ

Share It:

[ad_1]

افغانستان کی طالبان حکومت میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ گئی جس میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر امداد فراہم نہ کی گئی تو افغانستان میں غذائی قلت اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر عالمی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغان عوام خصوصاً بچوں کے لیے خوراک، طبی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایک بڑے انسانی المیے سے بچا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت ایک کروڑ 70 لاکھ افراد شدید بھوک اور افلاس کے عالم میں سردیاں جھیلنے پر مجبور ہیں کہ نہ سرد کپڑے ہیں اور نہ رہنے کو ڈھنگ کا ٹھکانہ ہے۔

اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کی رپورٹس میں بھی افغانستان میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

یونیسف نے بتایا کہ غذائی قلت کا شکار بچے نہ صرف کمزور جسمانی حالت کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ بیماریوں کے خلاف ان کی قوت مدافعت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث بچوں کی اموات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ملک میں جاری معاشی بحران نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ محدود روزگار کے مواقع، کمزور معیشت اور عالمی پابندیوں کے باعث لاکھوں خاندان اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔

افغان طالبان حکومت کے قیام کے بعد معاشی سرگرمیوں میں کمی اور بین الاقوامی امداد میں رکاوٹ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

افغان میڈیا آمو ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید سرد موسم میں بچے غیر موزوں اور ناکافی کپڑوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

بہت سے خاندان ایندھن خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے جس کے باعث سردی سے بچاؤ بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ وسیع پیمانے پر غربت نے شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول