Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام؛ بھارتی کرکٹر مزید مشکل میں پھنس گئے

Share It:



جے پور کی عدالت نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، کرکٹر کو ایک نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام سے متعلق مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت نمبر 3 کی جج نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان، شواہد اور مقدمے کے مجموعی حالات کو دیکھتے ہوئے ضمانت دینا مناسب نہیں، نابالغ سے متعلق مقدمات میں تحقیقات کے دوران زیادہ احتیاط اور حساسیت ضروری ہے۔

مقدمہ جے پور کی ایک لڑکی کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ دیال نے کرکٹ کیرئیر بنانے میں مدد کا جھانسہ دے کر طویل عرصے تک لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے خود کو ایک بااثر کرکٹر کے طور پر پیش کر کے اس کا جذباتی استحصال کیا، بعد ازاں جب لڑکی نے مزاحمت کی تو اسے دھمکیاں دی گئیں اور رابطہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد اس نے پولیس سے رجوع کرلیا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الزامات جھوٹے ہیں اور تعلق رضامندی سے تھا، دیال اچھی شہرت کے حامل ایک پیشہ ور کرکٹر ہیں، وہ کیس میں مکمل تعاون کرنے کیلیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ رائلز چیلنجرز بنگلور کی جانب سے دیال کو آئی پی ایل 2026 کے لیے بھی برقرار رکھا گیا ہے، انھیں گزشتہ سال 5 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول