Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلہ دیش لیگ ٹیم کے کوچز ناراض، رکشے پر بیٹھ کر واپس چلے گئے

Share It:



ڈھاکا:

سابق بنگلہ دیش کپتان اور نوکھالی ایکسپریس کے کوچ خالد محمود ناراضگی کے باعث سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے رکشے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے.

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی پی ایل میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں کسی بھی صورت لیگ میں کام نہیں کروں گا۔ 

بولنگ کوچ طلحہ نے بھی سیشن کا بائیکاٹ کر دیا، دونوں رکشے میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔

البتہ جب ان کے ایک قریبی دوست نے قائل کیا کہ ایسا کرنے سے کیریئر پر طویل مدتی منفی اثر پڑے گا تو چند گھنٹوں بعد دونوں واپس پریکٹس سیشن میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے لیے زیادہ گیندیں دستیاب نہیں تھیں جس پر محمود سخت ناراض ہوئے ، اس معاملے پر ان کی ٹیم کے مالک سے تلخ کلامی ہوئی جنھوں نے سابق کپتان سے بدتمیزی بھی کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول