Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

9 مئی مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری؛ پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

Share It:



لاہور:

9 مئی مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں جلانے سے متعلق 2 مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں  عدالت نے دونوں کیسز میں شواہد کا جائزہ لینے کے بعد 23 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں دی گئیں جو مجموعی طور پر 33 سال بنتی ہیں جب کہ اس کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

تحریری عدالتی فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کا سازش سے متعلق میٹنگ میں موجود ہونا ثابت ہوا جب کہ پراسیکیوشن کے مطابق ان رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے مختلف واٹس ایپ پیغامات، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ملزمان کے خلاف فارنزک رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔ فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا جب کہ کسی ملزم نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، اگرچہ حتمی بیانات میں سب نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول