Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت

Share It:


معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی جس میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی حسان صابر، ارکان صوبائی اسمبلی اور انیس قائمخانی نے بھی عمران فاروق کی بیوہ کی نماز جنازہ میں شرکت۔

اس کے علاوہ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت، عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

گزشتہ روز ان کا جسدِ خاکی ترکیہ کے شہر استنبول سے کراچی پہنچایا گیا۔ اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

جسدِ خاکی وصول کرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کراچی اولڈ ٹرمنل پہنچے، جہاں مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

میت وصول کرنے والوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی شامل تھے۔ عمران فاروق کی اہلیہ کی میت پی آئی بی کالونی کے سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ایم این ایز، ایم پی اے اور ذمہ داران ایئرپورٹ پر آئے، عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ باجی کی ڈیڈ باڈی وصول کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی کے ساتھ گزشتہ روز ان کا جسد خاکی کل آنا تھا لیکن فلائٹ کی وجہ سے آج پہنچا، انہوں نے کہا کہ ظہر میں رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ان کی نماز جنازہ ہے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول