Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی، اسمگلڈ 3 ارب 90 کروڑ کی ممنوعہ و مضرصحت اشیاء تلف

Share It:

[ad_1]


کراچی:

پاکستان کسٹمز جے آئی اے پی اور انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے اسمگل ہونیوالے 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اور مضر صحت اشیاء کو تلف کر دیا ہے۔

ان اشیامیں غیرملکی شراب، بیئرکینز، ممنوعہ کھلونے، ٹوبیکو مصنوعات، مختلف برانڈزکی سگریٹس، اجینو موتو،نسوار، پان پراگ، شیشہ فلیورز، چھالیہ شامل ہیں۔

اس سلسلے میں گڈاپ کے کھلے علاقے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹرکسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی نے کہاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے ضبط شدہ ممنوعہ اشیاکی تلفی ایک سال میں یہ تیسری مرتبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی جارہی ہے۔

معین وانی کے مطابق محکمہ کسٹمزضبط شدہ قابل استعمال اشیاکی نیلامی،جبکہ مضرصحت ممنوعہ اشیاتلف کرتاہے،ضبط شدہ سگریٹس کی تلفی عالمی قوانین ومقامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کسٹمز حکام کودوران آپریشنز شدیدمزاحمت کابھی سامناکرنا پڑتا ہے، لیکن اسکے باوجودانفورسمنٹ اہلکار جان فشانی کے ساتھ انسداداسمگلنگ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 5سال سے نوجوان خواتین کسٹمز افسران بھی انسداداسمگلنگ مہم میں شریک ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کسٹمز کے انسداداسمگلنگ آپریشنز میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے بالخصوص سندھ رینجرزکابھرپور تعاون رہتاہے۔
مضرصحت اشیا

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول