Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یشما گل کا دوستوں کے ساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

Share It:


پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

یشما گل کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔ انہوں نے ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، کس دن میرا ویاہ ہو گا، صدقے تمہارے، بے باک، تیرے عشق کے نام، پھانس اور حق مہر‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یشما گل کو شوبز انڈسٹری کی خوش مزاج شخصیت سمجھا جاتا ہے اور وہ اکثر دوستوں کی تقریبات میں شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زرمینے اور اداکارہ زویا ناصر سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔

تقریب کے موقع پر یشما گل نے گہرے سبز رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا لہنگا زیب تن کیا، جبکہ ان کے بال آدھے کھلے ہوئے تھے۔  یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے "گال سن” پر ڈانس کیا، اس کے علاوہ یشما گل نے گرو رندھاوا کے گانے "سیرا” پر بھی پرفارمنس دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ڈانس ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ مداحوں نے یشما گل کی انرجی اور دوستانہ ماحول کو سراہا، وہیں متعدد صارفین نے ان کے ڈانس  پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’’انہیں نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم‘‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’پتا کرو یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے۔‘‘ ایک صارف نے تبصرے میں لکھا کہ ’’ یہ کیسے مردانہ مووز ہیں‘‘۔

تاہم کئی مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈانس کو تفریح کے طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول