Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روہت شیٹی پر بشنوئی گینگ کی فائرنگ؛ پولیس ملزم تک پہنچ گئی؛ سنسنی خیز انکشاف

Share It:


ایک روز قبل ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو رات گئے گولیوں کی گھن گرج سے گونج اُٹھا جس میں نشانہ معروف فلم ساز روہت شیٹی تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات تیز کر دیں ہیں۔

حملے کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی جس میں شیٹی ٹاور کی بیرونی دیواروں میں متعدد گولیاں لگیں جب کہ ایک گولی عمارت کی پہلی منزل پر جِم کی کھڑکی پر لگی۔

جس کے بعد پولیس نے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے شیٹی ٹاور کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی تھی اور تفتیش کا دائرہ کار پورے علاقے تک پھیلا دیا۔

فارنزک اور بیلیسٹکس ٹیموں نے جائے وقوع پر شواہد اکٹھے کیے اور شواہد کے مطابق استعمال ہونے والا ہتھیار ایک جدید 7.62 ملی میٹر گن ہو سکتی ہے۔

جس کی بنیاد پر پولیس نے اس بات کا بھی پتہ لگا لیا کہ گولیاں کس سمت سے چلائی گئیں اور حملہ آور کس طرح فرار ہوئے۔ 

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے کے بعد پُونا سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ٹھوس شواہد ملنے پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے شبوت لمکر نے اس واردات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پولیس کے بقول اسی نے فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والی اسکوٹر خریدنے کے لیے 40 ہزار روپے فراہم کیے اور دیگر جرم کو انجام دینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

پولیس نے اسکوٹر اور دیگر ثبوت جمع کر لیے ہیں اور مزید ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ واقعے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں بشنوئی گینگ سے منسوب اکاؤنٹ نے فائرنگ کی ذمے داری قبول کی تھی۔

اس پوسٹ میں گینگ نے فلم ساز روہت شیٹی کو شدید دھمکیاں دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ابھی تو صرف ٹریلر تھا۔ بات نہ مانی گئی تو اگلی بار گولیاں گھر کے اندر چلائی جائیں گی۔

پوسٹ میں بالی ووڈ انڈسٹری کے دیگر افراد کے لیے بھی وارننگ دی گئی ہے کہ آپ سب کے لیے بھی حالات بہت خراب ہو سکتے ہیں اگر اپنی حدیں نہ سمجھیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول