Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Govinda left out of the sequel of the film Bhagam Bhag

Share It:


18 سال بعد بننے والی فلم ’بھاگم بھاگ‘ کے سیکوئل سے گووندا کی چھٹی کردی گئی اور ان کی جگہ منوج باجپائی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹارز اکشے کمار، گووندا اور پریش راول کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’بھاگم بھاگ‘ کے سیکوئل کی تیاری جاری ہیں لیکن ایسے میں مداحوں کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ 

فلم میں اکشے کمار، پاریش راوال اور گووندا کے درمیان کیمسٹری نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم بھاگم بھاگ کو مقبولیت دلائی تھی۔

تاہم، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار اور پاریش راوال فلم بھاگم بھاگ 2 میں دکھائی دیں گے تاہم گووندا کا کردار منوج باجپائی ادا کریں گے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ فلم میں ایک نئی کہانی شامل ہوگی، جس میں مزاحیہ صورتحال دیکھنے والوں کے لیے مزید الجھن پیدا کریں گی، فلم کی پروڈکشن کا شیڈول اگلے ماہ ممبئی میں شروع ہوگا۔

صارفین نے فلم کی کاسٹ کی تبدیلی پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔ 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر بھاگم بھاگ بن رہی ہے، تو گووندا کو واپس آنا چاہیے تھا۔

ایک اور لکھا ہے کہ منوج باجپائی کبھی بھی اس طرح مزاح نہیں کرسکتے جیسا گووندا کرتا تھا، اداکار کو واپس لانے کی درخواست کرنی چاہیے تھی۔

ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ گووندا کی غیر موجودگی میں یہ ایک فلاپ فلم ثابت ہوگی۔  





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول