Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نامور بھارتی فلمساز کے بیٹے نے پی ایس ایل میں شمولیت پر خاموشی توڑدی

Share It:



بھارت کو ’تھری ایڈئٹس‘، ’پی کے‘، ’منا بھائی‘ اور ’سنجو‘ جیسی فلمیں دینے والے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں شمولیت پر اپنا موقف پیش کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا نے پی ایس ایل میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کی ہے۔  

ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی دیو چوپڑا حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت خبروں زینت بنے جب متعدد رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ 2026 کے آکشن کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک کھلاڑی کی فہرست میں ان کا نام بطور امریکی کھلاڑی درج کیا گیا۔  

تاہم، اس کرکٹر نے اب ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان خبروں کو ’جعلی اور گمراہ کن‘ قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کا پاکستان سپر لیگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اگنی دیو نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک بیان جاری کیا تاکہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نام پر ایک ٹورنامنٹ کے حوالے سے جعلی اور گمراہ کن رپورٹس گردش کر رہی ہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ غلط معلومات کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے پی ایس ایل کے لیے رجسٹر نہیں کیا ہے، میں مکمل طور پر امریکا میں اپنے کرکٹ کیریئر اور طویل المدتی پیشہ ورانہ اہداف پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ اگنی دیو 2025 تک بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ رہے ہیں، وہ رانجی ٹرافی، وجے ہازرے ٹرافی، اور سید مشتاق علی ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹس کھیلتے رہے ہیں۔ 

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول