Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ کی زرعی و لائیو اسٹاک میں نمایاں پیش رفت

Share It:


گرین پاکستان انیشیئٹوو (جی پی آئی) کی رہنمائی میں ڈے زی پرائیویٹ لمیٹڈ کی زرعی و لائیو اسٹاک میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی پی آئی کی موثر حکمت عملی سے زرعی و لائیو اسٹاک شعبہ جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

ڈے زی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے 3 ہزارایکڑ بنجر اور صحرائی زمین کو قابلِ کاشت بنایا۔ روڈز گراس اور الفالفہ جیسا قابلِ برآمدچارہ بھی جدید سینٹرل پیوٹ نظام کے تحت کاشت کیا جارہا ہے۔

لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی اعلیٰ امریکی نسلوں کے جانور وں کی جدید سائنسی افزائش طریقوں سے کی جا رہی ہے۔ جی پی آئی کے جدید اقدامات زرعی و لائیو اسٹاک شعبہ میں دیرپا استحکام اور پیش رفت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

"آئی وی ایف” اور "ایمبریو ٹرانسفر” پروگرامزکے ذریعے جانوروں کی بہتر جینیاتی نسلیں حاصل کی جا رہی ہیں۔ جی پی آئی کی نگرانی میں ڈےزی پرائیویٹ لمیٹڈ جدیدزراعت اورلائیو اسٹاک ترقی کا نمایاں اور کامیاب ماڈل بن کر سامنے آیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول